Your preferred website language

آپ کی پسندیدہ ویب سائٹ کی زبان

انجمن ترقی اردو (ہند)

انجمن : ماضی حال مستقبل

Squire Logo

انجمن ترقی اردو (ہند) اردو زبان و ادب کا سب سے قدیم، خودمختار اور ایک قوم پرست لسانی و ادبی ادارہ ہے جو اس عظیم زبان کے مہتم بالشان ادبی ورثے کو محفوظ رکھنے، اس کو فروغ دینے اور نسلوں کی ذہنی و تہذیبی آبیاری کے لیے گذشتہ 143 برسوں سے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ انجمن کے اہم مقاصد میں اردو زبان کی ترقی، بقا و تحفظ، اردو تعلیم کا فروغ، اس کے حقوق کی پاسداری اور اردو کے ادبِ عالیہ کا تعین (Canonisation)، اردو املا کی معیاربندی نیز ایسے معاشرے کا قیام شامل ہیں جن میں اردو کی ادبی اقدار کی بالادستی ہو۔ ان مقاصد کے حصول کے لیےانجمن اردو کے تہذیبی و علمی ورثے کو محفوظ رکھنے کی ہر ممکن کوشش کرتی ہے جس کے لیے وقتاً فوقتاً ادبی تقریبات، ورکشوپس اور سمیناروں کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے تاکہ لوگوں کو اردو زبان اور اس کی ثقافت سے ہم آہنگ ہونے کے لیے ایک بہتر پلیٹ فورم فراہم ہوسکے۔

Professor Sadiqur Rahman Kidwai

صدر

صدیق الرحمان قدوائی
Dr. Ather Farouqui

معتمد اعلا

ڈاکٹر اطہر فاروقی

تاریخ کے جھروکے سے :

انجمن ترقی اردو (ہند)، جو عوام الناس میں اردو گھر کے نام سے معروف ہے، ہندستان کا سب سے قدیم خود مختار لسانی و ادبی ادارہ ہے۔ ’اردو گھر‘ دراصل نئی دہلی کے راؤز ایونیو علاقے (نزد آئی ٹی او) میں واقع انجمن کے مرکزی دفتر کی عمارت کا نام ہے۔ یہ نام مہاتما گاندھی نے تجویزکیا تھا۔

انجمن کا قیام 1882 میں سرسید احمد خاں نے اردو ہندی تنازعے کی بھڑکتی ہوئی آگ کو فرو کرنے کے مقصد سے کیا تھا تاکہ ایک زبان اور اس کے مشترکہ ثقافتی ورثے کو دو حصوں میں تقسیم ہونے سے بچایا جاسکے۔ 1903 کو اُس ادارے کو ’انجمن ترقی اردو‘ کا نام دیا گیا، اور اس کی قیادت ممتاز مصنف اور علامۂ مشرق شبلی نعمانی کے سپرد ہوئی جن کا انتخاب سکریٹری کے طور پر ہوا اور ان کے عزیز شاگرد مولانا ابوالکلام آزاد کو اسسٹنٹ سکریٹری مقرر کیا گیا۔ اردو کے ادارے کے اس قوم پرست خلقیے کی تعمیر میں مہاتما گاندھی، پنڈت جواہر لال نہرو، امام الہند مولانا ابوالکلام آزاد، ڈاکٹر ذاکر حسین اور سی راجا گوپال چاری جیسے متعدد قومی رہ نماؤں نے اہم کردار ادا کیا۔

آزادی کے بعد صدرِ انجمن ڈاکٹر ذاکر حسین کی قیادت میں انجمن ترقی اردو (ہند) نے ایکملک گیر تحریک کے ذریعے مرکزی اور ریاستی اردو اکیڈمیوں، دیگر اداروں نیزیونی ورسٹیوں میں اردو کی تدریس کے لیے اقدام کرنے شروع کیے۔ جس کے نتیجے میں سب سے پہلے 1971 میں اترپردیش اردو اکادمی اور پھر دیگر صوبائی اردو اکادمیاں قائم ہوئیں۔ یونی ورسٹیوں میں اردو شعبوں کے قیام کا عمل پہلے ہی شروع ہوگیا تھا۔ قومی کونسل براے فروغِ اردو زبان (NCPUL) ، (پرانا نام ترقی اردو بورڈ اور بیورو فور پرموشن اوف اردو) اور مولانا آزاد نیشنل اردو یونی ورسٹی جیسے اہم ادارے بھی انجمن کی اسی ملک گیر اردو تحریک کا نتیجہ ہیں۔ ترقی اردو بورڈ کا قیام ذاکر صاحب کی زندگی ہی میں عمل میں آگیا تھا۔ آئینِ ہند کے آٹھویں شیڈول میں اردو کی شمولیت بھی مولانا ابوالکلام آزاد کی مرہونِ منت ہے جنھوں نے مجلسِ آئین ساز کے رکن کے طور پر اردو کے آئینی تحفظ کو یقینی بنایا، اور اسے قومی زبان کے طور پر آئین کے آٹھویں جدول میں شامل کیا۔ ہندستان کے آئین میں کسی ایک قومی زبان کا ذکر نہیں ہے، اس لیے، آٹھویں جدول میں شامل زبانیں ہی قانونی تشریح کے اعتبار سے ملک کی قومی زبانیں ہیں۔ آج جن صوبوں میں بھی اردو دوسری سرکاری زبان ہے، وہاں یہ کام بھی انجمن ہی کی تحریک کے نتیجے میں ممکن ہوسکا۔

ڈاکٹر ذاکر حسین کی قیادت میں انجمن نے اردو زبان و ادب کے ہمہ جہتی فروغ کے ساتھ ملک گیر سطح پر ایک منفرد لسانی تحریک کی قیادت بھی کی۔ اس تحریک کا مقصد اردو کو آئین کے آٹھویں جدول میں شامل قومی زبان کے حقوق کی اترپردیش میں عملاً بحالی تھا، جس کے لیے ڈاکٹر ذاکر حسین کی قیادت میں 1951 میں ساڑھے بائیس لاکھ دستخطوں پر مشتمل ایک محضر صدرِ جمہوریۂ ہند کی خدمت میں پیش کیا گیا، جس کے نتیجے میں اردو کو 1989 میں اترپردیش میں دوسری سرکاری زبان کا درجہ دیا گیا۔

موجودہ دور میں ہندستان بھر میں انجمن ترقی اردو (ہند) کی 650 سے زائد مقامی شاخیں ہیں، جن کا انتظام ریاستی سکریٹریز کی قیادت میں بہ حسن و خوبی انجام پاتا ہے۔ یہ شاخیں اردو زبان و ثقافت کے فروغ کے لیے سیکولر بنیادوں پر اس طرح کام کررہی ہیں کہ مقامی زبانوں اور ان کے تہذیبی عناصر کو اردو زبان اور اس کے تہذیبی خلقیے کا حصہ بنایا جاسکے نیز ہندستان کی گنگا جمنی تہذیب کو تقویت بخشنے کی روایتی خدمت اردو انجام دیتی رہے۔

انجمن کی میراث

  • سرپرست
  • صدور
  • سیکرٹریز
مہاتما گاندھی

مہاتما گاندھی

جواہر لال نہرو

جواہر لال نہرو

مولانا ابوالکلام آزاد

مولانا ابوالکلام آزاد

ڈاکٹر ذاکر حسین

ڈاکٹر ذاکر حسین

سر تھامس واکر آرنلڈ

سر تھامس واکر آرنلڈ

1903 – 1904

پیدائش: 19 اپریل، 1864

وفات: 9 جون، 1930

نواب سر عماد الملک سید محمد حسین بلگیرامی

نواب سر عماد الملک سید محمد حسین بلگیرامی

1913 – 1926

پیدائش: 18 اکتوبر، 1844

وفات: 3 جون، 1926

سر راس مسعود

سر راس مسعود

1926 – 1937

پیدائش: 15 فروری 1889

وفات: 30 جولائی 1937

سر تیج بہادر سپرو

سر تیج بہادر سپرو

1937 – 1949

پیدائش: 8 دسمبر، 1875

وفات: 20 جنوری 1949

ڈاکٹر ذاکر حسین

ڈاکٹر ذاکر حسین

1949 – 1956

پیدائش: 8 فروری 1897

وفات: 3 مئی 1969

کرنل بشیر حسین زیدی

کرنل بشیر حسین زیدی

1957 – 1962

پیدائش: 30 جولائی 1898

وفات: 29 مارچ 1992

پنڈت ہردیا ناتھ کنزرو

پنڈت ہردیا ناتھ کنزرو

1962 – 1972

پیدائش: یکم اکتوبر 1887

وفات: 3 اپریل 1978

پنڈت (جسٹس) آنند نارائن ملا

پنڈت (جسٹس) آنند نارائن ملا

1972 – 1979

پیدائش: 24 اکتوبر 1901

وفات: 12 جون، 1997

ملک رام

ملک رام

1983 – 1988

پیدائش: 22 دسمبر، 1906

وفات: 16 اپریل 1993

سید حامد

سید حامد

1988 – 1993

پیدائش: 28 مارچ، 1920

وفات: 29 دسمبر 2014

پروفیسر جگن ناتھ آزاد

پروفیسر جگن ناتھ آزاد

1993 – 2004

پیدائش: 5 دسمبر، 1918

وفات: 24 جولائی 2004

ڈاکٹر راج بہادر گوڑ

ڈاکٹر راج بہادر گوڑ

2004 – 2011

پیدائش: 21 جولائی، 1918

وفات: 7 اکتوبر 2011

پروفیسر صادق الرحمن قدوائی

پروفیسر صادق الرحمن قدوائی

2011 – Now

پیدائش: 28 مارچ، 1934

علامہ شبلی نعمانی

علامہ شبلی نعمانی

1903 – 1905

پیدائش: 3 جون، 1857

وفات: 18 نومبر 1914

نواب صدر یار جنگ حبیب الرحمان خان شیروانی

نواب صدر یار جنگ حبیب الرحمان خان شیروانی

1905 – 1909

پیدائش: 5 جنوری، 1867

وفات: 11 اگست 1950

مولوی عزیز مرزا

مولوی عزیز مرزا

1909 – 1912

پیدائش: 1864

وفات: 26 فروری 1912

بابائے اردو مولوی عبدالحق

بابائے اردو مولوی عبدالحق

1912 – 1947

پیدائش: 20 اپریل 1874

وفات: 16 اگست 1961

قاضی عبدالغفار

قاضی عبدالغفار

1949 – 1956

پیدائش: دسمبر 1889

وفات: 17 جنوری 1956

پروفیسر آل احمد سرور

پروفیسر آل احمد سرور

1956 – 1974

پیدائش: 7 اکتوبر، 1912

وفات: 8 فروری 2002

ڈاکٹر خلیق انجم

ڈاکٹر خلیق انجم

1974 – 2012

پیدائش: 22 جنوری 1933

وفات: 18 اکتوبر 2016

ڈاکٹر اطہر فاروقی

ڈاکٹر اطہر فاروقی

2012 – Now

پیدائش: 15 اگست 1964

انجمن سے رابطے کے لیے: