نئی نسل کو اردو زبان و ادب کی طرف راغب کرنے کے لیے انجمن ہر دو برس میں ایک بار بچوں کے ادب پر تحریری مقابلہ منعقد کرتی ہے، اور اچھے مسودوں پر مبلغ 50 ہزار، 25 ہزار اور 10 ہزارکی انعامی رقم بھی بالترتیب پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر کے حق دار قرار دیےجانے والے مسودوں کے خالق کو پیش کی جاتی ہے۔ اس مقابلے کا مقصد بچوں کے ادب کے فروغ کے ساتھ ساتھ نئے لکھنے والوں کی ذہنی تربیت کرنا اور بچوں کے لیے تخلیقی ادب کا فروغ ہے۔