اطہر فاروقی اردوو انگریزی زبان کے معروف ادیب،محقق اورمترجم ہیں۔ اردو زبان کی سیاست کی تفہیم میں ان کی خدمات کا علمی حلقوں میں اعتراف کیا جاتا ہے۔انھوں نے اردو زبان کے سیاسی و سماجی محرکات پر جواہر لال نہرو یونی ورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے۔ہندستان کے موقر انگریزی اور اردو جریدوں و اخباروں میں مسلسل فکر انگیز مضامین شائع ہوتے رہے ہیں۔ ’بابر کی اولاد‘ کے ترجمے پر انھیں ساہتیہ اکادمی اوارڈ سے نواز جا چکا ہے۔اردو زبان میں ’گفتگو ان کی‘، ’نامکمل‘، ’اختر الایمان‘، ’آزاد ہندستان میں اردو زبان، تعلیم اور صحافت‘، ’ہندستان میں اردو سیاست کی تفہیمِ نو‘اور انگریزی زبان میں
Delhi in Historical Perspectives; The Life & Poetry of Bahadur Shah Zafar; Redefining Urdu Politics in India; Muslim and Media Images; The Last Gathering (Bazm-i Akhir), and Sawaneh-i Delhi جیسی کتب کی اہمیت کا ادبی حلقوں میں اعتراف کیا جاتا ہے۔
مزید تفصیلات کے لیے درج ذیل لنک ملاحظہ کیجیے: https://en.wikipedia.org/wiki/Ather_Farouqui