اردو گھر میں ڈاکٹر سیدنا سیف الدین اوڈیٹوریم: ایک تعارفی نوٹ

انجمن ترقی اردو (ہند) کے دفتر میں جدید ترین ٹکنولوجی سے مزین و آرائش شدہ اوڈیٹوریم ہے۔ آواز اور روشنی کے جدید ترین آلات سے سے مزین یہ ہال لیکچر، ڈرامائی پیش کش ، کتابوں کی رونمائی اور مختلف ثقافتی پروگراموں کے لیے ایک بے مثال ماحول فراہم کرتا ہے۔
اس اوڈیٹوریم میں ایک اعلا لیزر پروجیکٹر اور وسیع اسکرین موجود ہیں، جنھیں ہال میں کسی بھی جگہ سے بہ آسانی چلایا جا سکتا ہے ۔ علاوہ ازیں حال ہی میں متعارف کروائی گئی لائیو براڈکاسٹنگ کی سہولت بھی اس اوڈیٹویم کے پروگراموں کو سامعین اور ناظرین کے وسیع تر حلقے تک پہنچانے کا موقع فراہم کرتی ہے۔
اس ہال سے متصل بہترین گرین روم مقررین اور تھیٹر فنکاروں کے لیے بنایا گیا ہے۔ سنٹرلائزڈ ایر کنڈیشننگ سسٹم کی وجہ سے اوڈیٹوریم اور انجمن کی لائبریری مختلف رتوں میں درجہ حرارت کو متوازن رکھتی ہے۔ 130 سیٹوں کی گنجائش والے اس اوڈیٹوریم میں نہایت آرام دہ نشستیں ہیں۔
ڈاکٹر سیدنا سیف الدین اوڈیٹوریم کی تزئین کاری انجمن ترقی اردو (ہند) کے اس عزم کی نمائندگی کرتی ہے کہ شہر میں علمی اور ثقافتی پروگراموں اور تھیٹر ،فن اور ادب کے فروغ کے ساتھ اس طرح کے پلیٹ فورم کی موجودگی ملک کے سیکولر اور متحدہ اقدار کی بازیافت کے لےے ضروری ہے جہاں مختلف ادبی و لسانی روابط کے استحکام کے لیے عملاً کوششیں کی جا سکتی ہیں۔