Urdu Ghar, ITO
Urdu Ghar, ITO, New Delhi, Delhi, 110002, India
Map Unavailable
لائبریری اور آرکائیول تحقیق اور طریقِِ کار
لائبریری اور آرکائیوز: بطورِ فن اور بطورِ علمی شعبہ
اس دو روزہ تربیتی ورکشاپ میں لائبریری سائنس کے ممتاز ماہرین اور نوادرات کو محفوظ رکھنے والے اہلِ فن کو اس مقصد سے یکجا کیا جائے گا کہ وہ لائبریری اور آرکائیوز کے معاصر رجحانات اور طریقِ کار پر بصیرت افروز مجلس کا انعقاد کرسکیں۔ ورکشاپ میں لائبریری کے نظام، نوادرات اور مخطوطات کے تحفظ اور نگہداشت، ڈیجیٹائزیشن کا طریقِ کار اور کتا کی ڈیجیٹل اشاعت جیسے موضوع پر مختلف سیشن منعقد کیے جائیں گے تاکہ علمی و تہذیبی ورثے کی نگہداشت، اس کی حفاظت اور رسائی جیسے امور پر بالخصوص توجہ دی جاسکے۔
ورکشاپ کا اختتام مذاکرے پر ہوگا جس میں آرکائیول طریقِ کار، اس شعبے کی پیشہ وارانہ ضروریات اور امکانات پر گفتگو ہوگی تاکہ آج کے اس برقی دور میں آرکائیو اور لائبریری کی افادیت کو اجاگر کیا جاسکے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کی اس تک رسائی ممکن ہوسکے۔ اس سلسلے میں ان موضوعات سے اداروں سے وابستہ اشخاص کے علاوہ آزادانہ طور پر کا کرنے والوں کے تجربات کی روشنی میں عوامی روابط، مارکیٹنگ، فنڈنگ اور شراکت داری کے علاوہ اس بات پر بھی تبادلۂ خیال ہوگا کہ علمی معیار اور تحقیقی التزام کو برقرار رکھتے ہوئے آرکائیول خدمات کیسے مستحکم کی جائیں۔
۹ اور ۱۰ فروری ۲۰۲۶
*مزید تفصیلات رجسٹریشن کے بعد فراہم کی جائیں گی۔
درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ
۴ فروری ۲۰۲۶ ہے
منتخب امیدواروں کو
۵فروری ۲۰۲۶ کو ای میل کے ذریعے مطلع کیا جائے گا۔
اہلیت
لائبریریوں اور آرکائیوز کے شعبے میں متعلقہ تجربہ رکھنے والے وہ افراد جن کے پاس لائبریری سائنس میں ڈگری ہو۔
متعلقہ شعبوں کے پی ایچ ڈی اسکولرز۔
آرکائیوز یا لائبریری تحقیق سے وابستہ فری لانس اسکولرز۔
Leave a reply